BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس (آئی سی ایچ) کیس میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) آپریٹرز سے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے کی مد میں وصول کر لیے ہیں۔ یہ ریکوری کمپیٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

سی سی پی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس رقم میں 45 کروڑ 80 لاکھ روپے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) سے اور 3 کروڑ 70 لاکھ روپے مسٹرز لنک ڈاٹ نیٹ سے وصول کیے گئے ہیں۔

یہ وصولی سی سی پی کے 2012 کے اُس حکم نامے کے تحت کی گئی ہے جسے بعد ازاں ایپلٹ ٹریبونل نے برقرار رکھا۔ مذکورہ حکم میں آئی سی ایچ انتظام کو غیر قانونی اور مقابلہ مخالف قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی ایچ معاہدے کے تحت تمام بین الاقوامی کالز کو ایک ہی گیٹ وے (جو پی ٹی سی ایل کے کنٹرول میں تھا) سے گزارا جاتا تھا اور کال ٹرمینیشن ریٹ 8.8 امریکی سینٹ فی منٹ مقرر کیا گیا، جو سابقہ نرخ سے چار گنا زیادہ تھا۔

یہ انتظام نہ صرف مارکیٹ میں مقابلے کے اصولوں کی خلاف ورزی تھا بلکہ صارفین پر بھی مالی بوجھ کا باعث بنا۔

اس اقدام کے نتیجے میں مارکیٹ میں مقابلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا، بیرونِ ملک سے کال کرنے والوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا اور آپریٹرز کو 300 فیصد سے زائد منافع حاصل ہوا، جو کہ ایک غیر معمولی مالی فائدہ تھا۔

ابتداء میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی) نے ہر آپریٹر پر ان کی سالانہ آمدنی کے 7.5 فیصد کے برابر جرمانے عائد کیے تھے۔ تاہم بعد ازاں کمپیٹیشن ایپلٹ ٹریبونل نے جرمانے کو آئی سی ایچ سے متعلق آمدنی کے 2 فیصد تک محدود کر دیا، لیکن یہ بھی ہدایت دی کہ یہ رقم 30 دن کے اندر جمع کرائی جائے۔

سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ ”کمیشن مسابقتی قانون کے سخت اطلاق کے لیے پرعزم ہے۔“ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ تجارتی فورمز معلومات کے تبادلے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، لیکن ان کا استعمال قیمتوں کے تعین یا ملی بھگت کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین نے مارکیٹ کے ناجائز استعمال، قیمتوں میں جوڑ توڑ، صارفین کے استحصال اور دیگر مقابلہ مخالف اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔

Comments

Comments are closed.