BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی اور یورپی فوجی حکام نے یوکرین کے لیے ممکنہ بعد از جنگ سکیورٹی ضمانتوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ کسی بھی امن معاہدے کے تحت واشنگٹن یوکرین کے تحفظ میں کردار ادا کرے گا۔

امریکی حکام کے مطابق پینٹاگون اس حوالے سے مختلف منصوبہ بندی کی مشقیں کر رہا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ ہتھیاروں کی فراہمی کے علاوہ واشنگٹن کس طرح یوکرین کی سکیورٹی میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک تجویز یہ ہے کہ یورپی افواج کو یوکرین بھیجا جائے مگر ان کی کمان اور کنٹرول امریکہ کے سپرد ہو۔ یہ فورسز نیٹو کے جھنڈے تلے نہیں بلکہ اپنے اپنے ممالک کے پرچم کے تحت کام کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے امریکی زمینی فوج کو یوکرین بھیجنے کے امکان کو رد کر دیا ہے تاہم انہوں نے فضائی مدد فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک زمینی فوج بھیجنے پر آمادہ ہیں جبکہ امریکہ خاص طور پر فضائی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس ممکنہ تعاون میں مزید فضائی دفاعی نظام کی فراہمی یا امریکی لڑاکا طیاروں کے ذریعے نو فلائی زون نافذ کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب روس نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی امن معاہدے کے تحت نیٹو ممالک کے فوجی دستوں کی یوکرین میں تعیناتی کو قبول نہیں کرے گا۔

اس دوران نیٹو کے فوجی سربراہان بدھ کو ورچوئل اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر غور کریں گے۔ امریکی جنرل ڈین کین بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ تیزی سے جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم خدشہ ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے شرائط تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ یوکرین اور اس کے اتحادی روسی حملے کو زمین ہتھیانے کی کوشش قرار دیتے ہیں جبکہ ماسکو اسے اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘ قرار دیتا ہے۔

Comments

Comments are closed.