پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مالی سال 2025-26 کے پہلے ہی ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق اتھارٹی نے جولائی کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 19.5 ارب روپے جبکہ پنجاب انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت اضافی 50 کروڑ 60 لاکھ روپے اکٹھے کیے، جس سے کُل محصولات 20.073 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔
یہ وصولیاں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اس عرصے میں ٹیکس کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ محصولات میں اس نمایاں اضافے کا کریڈٹ پی آر اے کی اس حکمتِ عملی کو جاتا ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا گیا اور ٹیکس دہندگان و متعلقہ فریقین کے لیے آگاہی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت پی آر اے کو پورا یقین ہے کہ ادارہ اس سال اپنے سالانہ محصولات کے ہدف سے بڑھ کر کارکردگی دکھائے گا۔






















Comments
Comments are closed.