BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Increased By (0.23%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.28 Decreased By ▼ -1.45 (-2.43%)
BIPL 27.25 Increased By ▲ 0.25 (0.93%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.01 Increased By ▲ 0.17 (1.32%)
DFML 18.59 Increased By ▲ 0.34 (1.86%)
DGKC 214.00 Increased By ▲ 0.98 (0.46%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.51 (0.52%)
FCCL 58.22 Increased By ▲ 0.56 (0.97%)
FFL 16.37 Increased By ▲ 0.17 (1.05%)
GGL 24.18 Increased By ▲ 0.38 (1.6%)
HBL 337.06 Increased By ▲ 3.35 (1%)
HUBC 213.30 Increased By ▲ 1.87 (0.88%)
HUMNL 10.65 Increased By ▲ 0.13 (1.24%)
KEL 7.44 Decreased By ▼ -0.04 (-0.53%)
LOTCHEM 27.70 Decreased By ▼ -0.29 (-1.04%)
MLCF 102.43 Increased By ▲ 1.78 (1.77%)
OGDC 318.80 Decreased By ▼ -1.49 (-0.47%)
PAEL 43.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.28%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.01 Increased By ▲ 1.28 (0.47%)
PPL 229.20 Increased By ▲ 0.36 (0.16%)
PRL 70.50 Decreased By ▼ -0.52 (-0.73%)
SNGP 104.75 Increased By ▲ 2.53 (2.48%)
SSGC 27.39 Increased By ▲ 0.71 (2.66%)
TELE 8.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.28%)
TPLP 15.75 Increased By ▲ 0.64 (4.24%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.46 (0.77%)
UNITY 11.76 Decreased By ▼ -0.29 (-2.41%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر دبئی ایگزیبیشن سینٹر، ایکسپو سٹی دبئی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شرکت کی۔ یہ اطلاع اماراتی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کی جانب سے اتوار کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں دی گئی ہے۔

تقریب میں 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جس میں رنگا رنگ ثقافتی شو پیش کئے گئے اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

”ایمیریٹس لووز پاکستان“ پلیٹ فارم کے زیرِ اہتمام یہ تقریب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اشتراک اور دبئی پولیس کی معاونت سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سفارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرنا تھا۔

دبئی میں یوم جشن آزادی پاکستان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے کہا کہ پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں آپ کے ساتھ شریک ہونا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر آپ سب کو اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ اس دن کی اہمیت پر فخر محسوس کرتا ہوں، جو دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک مضبوط قومی شناخت، استقامت، عزم، کامیابی اور روشن مستقبل کی امید کی علامت ہے۔ دبئی میں ہم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قائم دوستی اور بھائی چارے کے گہرے رشتوں کا بھی جشن مناتے ہیں۔

شیخ نہیان نے مزید کہا کہ ہمارے پائیدار تعلقات کی بنیاد مشترکہ اقدار، ثقافتی ورثے، باہمی احترام اور امن و خوشحالی کے لیے یکساں وژن پر قائم ہے۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ ایک دوست اور شراکت دار کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ تعلقات پاکستانی کمیونٹی کی قابلِ قدر خدمات، مہارت، محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے روز بروز مزید مضبوط ہو رہے ہیں، جو ہمارے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان شراکت داری ان برادرانہ رشتوں کی عکاسی کرتی ہے جو عالمی سطح پر سماجی و اقتصادی خوشحالی کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔ میں دونوں ممالک کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی ہماری سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے اور پاکستانی کمیونٹی اس کامیابی کا ایک اہم جزو ہے۔ آج دبئی میں ہمیں آپ کے یومِ آزادی کے موقع پر خوشی منانے کا بھرپور موقع حاصل ہے۔

شیخ نہیان نے ”وطنی الامارات فاؤنڈیشن“ کے زیر اہتمام وزارتِ رواداری و بقائے باہمی کے اشتراک سے، ”سالِ ہم آہنگی“ کی مہمات کے تحت ایک قومی تحریری مقابلے (مضمون نویسی) کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشیوں، خواہ وہ شہری ہوں یا غیر ملکی، نوجوان ہوں یا بزرگ، کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ’متحدہ عرب امارات میرے لیے کیا معنی رکھتا ہے‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

اس موقع پر انہوں نے اس اہم پیش رفت کا بھی ذکر کیا کہ جون 2025 میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان حکومتی نظام کی جدید کاری کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کیا گیا ہے، جو باہمی تعاون، کامیاب حکومتی تجربات کے تبادلے، مہارت کی فراہمی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

شیخ نہیان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں بالخصوص ٹیلی کمیونی کیشن، خدمات، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تیل و گیس، رہائش، بینکاری اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں ایک اہم سرمایہ کار کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

Comments

Comments are closed.