BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

سینئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) وقار حسن خان نے ہفتے کو کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا تین ماہ بعد پاکستان کے فوجی طیارے گرانے کا دعویٰ بے معنی اور غیر منطقی ہے اور یقیناً سیاسی قیادت کے دباؤ میں دیا گیا ہوگا۔

دفاعی تجزیہ کار نے یہ بات بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے اس دعوے کے جواب میں کہ بھارت نے مئی کے فضائی معرکے میں چھ پاکستانی طیارے تباہ کیے تھے کہی۔

۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو حزب اختلاف کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ بین الاقوامی دفاعی ماہرین اور عسکری قیادت نے پاکستان فضائیہ کی بھارت کے ساتھ فضائی معرکے میں شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے جنگ کے تین ماہ بعد دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے جھڑپوں کے دوران پانچ پاکستانی لڑاکا طیارے اور ایک فوجی طیارہ مار گرایا جو بھارت کے طرف سے ہمسایہ ملک کے ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں کے بدترین فوجی تنازع کے بعد پہلا ایسا بیان ہے۔

بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی طیارے بھارت کے روسی ساختہ ایس-400 سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ کیے گئے۔

بریگیڈیئر (ر) وقار حسن خان نے کہا کہ آج کل سیٹلائٹس اور جدید ٹیکنالوجی اتنی ترقی یافتہ ہو چکی ہے کہ اس فضائی لڑائی کو چین، ترکیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے بھی براہِ راست دیکھا اور انہیں واضح معلومات تھیں کہ کون سا طیارہ کہاں تھا اور کون سا میزائل کس ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چند منٹوں میں معلوم ہو جاتا ہے کہ ان ٹیکنالوجیز کی مدد سے کتنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے، اس لیے بھارتی فضائی سربراہ کے دعوے میں شدید شک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

وقار خان نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے واقعی پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرائے ہوتے تو بین الاقوامی مبصرین اس کا فوراً نوٹس لیتے۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیارے، بشمول رافیل، کو مار گرانے کے دعوے کو غیر ملکی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے کہا تھا کہ اس نے چھڑپوں کے دوران پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ۔ بھارت نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے جند طیارے گرائے ہیں۔ اسلام آباد نے اپنی جانب سے کسی بھی طیارے کے نقصان کی تردید کی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی جھڑپوں میں پانچ بھارتی طیارے تباہ کیے جبکہ بھارت نے بھی کچھ پاکستانی طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسلام آباد نے اپنے کسی بھی طیارے کے نقصان کی تردید کی ہے۔

Comments

Comments are closed.