BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)

نیب نے 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 456.3 ارب روپے (تقریباً 1.6 ارب ڈالر) کی وصولی کی، جو پہلی سہ ماہی میں 91.01 ارب روپے کے مقابلے میں 365.29 ارب روپے کے زبردست اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

نیب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئی ہیں۔

نیب کے مطابق دھوکا دہی کے مختلف مقدمات میں 12 ہزار 611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب نے گزشتہ دو سال میں کل 5,854.73 ارب روپے ریکور کیے، جو ادارے کے قیام سے اب تک کی گئی کل ریکوری 839.08 ارب روپے سے 700 فیصد زائد ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ شاندار کامیابی نیب کے تمام افسران کی محنت، لگن اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے بدعنوان عناصر سے اربوں روپے کی ریکوری ممکن بنائی۔

2025 کی دوسری سہ ماہی کی اہم کامیابیاں:

• نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر ای-11 میں 51 کنال قیمتی سرکاری زمین بحال کر کے 29 ارب روپے مالیت کی جائیداد کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو منتقل کی۔

• دھوکہ دہی کے ایک کیس میں 3 ارب روپے ریکور کیے گئے جو 17,214 متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مزید 4 ارب روپے کی وصولی اس سہ ماہی متوقع ہے۔

• بنکرز سٹی کیس میں 640 کنال 11 مرلہ قیمتی زمین نیب کے حوالے کی گئی جس کی رقم متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

• نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25.079 ارب روپے مالیت کی زمین بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

• سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کی 127 کنال 15 مرلہ زمین 895.16 ملین روپے کی مالیت سے بحال کی گئی۔

• جون 2025 تک 384.27 ارب روپے مالیت کی جنگلاتی زمین ریکور کی گئی، جس سے مجموعی جنگلاتی زمین کی واپسی 1,487.77 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

• نیب لاہور نے ایڈن کیس میں 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی۔

• پاک عرب کیس میں ملزمان نے 3.9 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں نیب کے حوالے کیں جن کی منتقلی جاری ہے، رقم 2,500 متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

• ایلیٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے ساتھ 2.181 ارب روپے کے مصالحتی معاہدے پر کام جاری ہے، رقم 1,789 متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق، تقریباً 5 کھرب روپے مالیت کی سرکاری زمین غیر قانونی قبضے میں ہے، جسے واگزار کرانے کے اقدامات جاری ہیں۔

Comments

Comments are closed.