BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

جولائی میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول

  • سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک
شائع اپ ڈیٹ

جولائی 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 3.2 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ شدہ 3 ارب ڈالر کے مقابلے میں ہے۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 6 فیصد کمی دیکھی گئی جو جون میں 3.4 ارب ڈالر تھیں۔

ہوم ریمیٹنسس ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو مستحکم کرنے، پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ترسیلات پر انحصار کرنے والے خاندانوں کی قابلِ خرچ آمدنی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ترسیلات زر کی تفصیلات

جولائی 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجی، جو 823.7 ملین ڈالر رہی۔ یہ رقم گزشتہ سال کے اسی مہینے میں بھیجی گئی 760 ملین ڈالر سے تقریباً 8 فیصد زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ ہوا، جو جولائی میں 611.2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 665.2 ملین ڈالر ہو گئی۔ ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 7 فیصد کمی ہوئی، جو جون میں رپورٹ شدہ 717.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں کم ہے۔

برطانیہ سے جولائی میں ترسیلات زر 450.4 ملین ڈالر رہیں، جو جون 2025 میں 537.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد کمی ظاہر کرتی ہیں۔ تاہم، سالانہ بنیاد پر برطانیہ سے ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی 2025 میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 269.6 ملین ڈالر ترسیل کیے، جو ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اور سالانہ 10 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.