روس کے لینن گراڈ ریجن میں ایک بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
لینن گراڈ ریجن کی ریلوے انتظامیہ نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ بس کے ڈرائیور نے آنے والی مال گاڑی کے سامنے ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرین کے ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائے، لیکن فاصلہ اتنا کم تھا کہ ٹکر سے بچا نہ جا سکا۔
ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بس ایک باقاعدہ سروس بس تھی، تاہم روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے مقامی پراسیکیوشن دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ایک سیاحتی بس تھی۔

























Comments
Comments are closed.