BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

تیل کی قیمت میں 2 ڈالر سے زائد کمی، اوپیک پلس کی رسد اور امریکی روزگار کے اعداد وشمار پر خدشات

  • برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.04 ڈالر یا 2.85 فیصد کمی کے ساتھ 69.66 ڈالر فی بیرل پر آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں ممکنہ اضافے اور امریکہ میں توقع سے کم روزگار کے اعداد و شمار بتائے جا رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 2.04 ڈالر یا 2.85 فیصد کمی کے ساتھ 69.66 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 1.95 ڈالر یا 2.82 فیصد کمی کے ساتھ 67.31 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

اوپیک کے قریبی ذرائع کے مطابق تنظیم اور اس کے اتحادی ممکنہ طور پر اتوار تک ستمبر کے لیے یومیہ 5.48 لاکھ بیرل اضافے پر اتفاق کر سکتے ہیں، تاہم مذاکرات جاری ہیں اور اضافہ اس سے کم بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ محنت کے مطابق جولائی میں صرف 73,000 نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو کہ ماہرین کی پیشگوئی سے کہیں کم ہیں، جس کے بعد ملک میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد سے بڑھ کر 4.2 فیصد ہو گئی ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار فل فلن نے کہا ہے کہ ہم اس کا الزام صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کو دے سکتے ہیں یا فیڈرل ریزرو کو، جس نے شرح سود میں اضافہ نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کو شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ شاید غلط ثابت ہوا۔

اس ہفتے برینٹ میں 4.6 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 6.5 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ برقرار ہے، حالانکہ گزشتہ سیشن میں دونوں کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ہوئی تھی۔

ٹرمپ کے تجارتی اقدامات بھی مارکیٹ کی توجہ کا مرکز رہے، جنہوں نے یکم اگست کی ڈیڈ لائن تک معاہدے نہ کرنے والے ممالک، بشمول کینیڈا، بھارت اور تائیوان ، پر 10 سے 41 فیصد تک درآمدی محصولات عائد کر دیے ہیں۔ یورپی یونین، جنوبی کوریا، جاپان اور برطانیہ نے معاہدے کر لیے ہیں اور انہیں استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ڈی بی ایس بینک کے سُورو سرکار کے مطابق حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں بہتری کی بڑی وجہ تجارتی معاہدوں کی صورت حال رہی ہے اور اگر چین کے ساتھ بھی پیش رفت ہوئی تو یہ مارکیٹ کے لیے مزید اعتماد کا باعث ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ کی جانب سے روسی خام تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد سیکنڈری ٹیرف کی دھمکیوں نے بھی مارکیٹ میں تشویش بڑھا دی ہے۔ جے پی مورگن کے مطابق ان اقدامات سے روزانہ 2.75 ملین بیرل روسی تیل کی سمندری برآمدات خطرے میں پڑ سکتی ہیں، خاص طور پر چین اور بھارت جیسے بڑے صارفین کے لیے۔

Comments

Comments are closed.