کاروبار اور معیشت
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی، ڈیزل مزید مہنگا
- نئی قیمتوں میں اطلاق آج یکم اگست سے کردیا گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم اگست) سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

























Comments
Comments are closed.