بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 1,600 روپے سستا ہو کر 354,700 روپے پر آ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرَافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 304,098 روپے ہوگئی۔
پیر کے روز فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو کر 356,300 روپے تک آ گیا تھا۔
عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3,320 ڈالر فی اونس رہی (جس میں 20 ڈالر کا پریمیئم شامل ہے)۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3,963 روپے پر مستحکم رہی۔






















Comments
Comments are closed.