BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

امریکہ سے تجارتی معاہدہ چند دن کی دوری پر، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

  • امریکی بیان میں تجارتی معاہدے میں کسی واضح ٹائم لائن کا ذکر نہیں کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ معاہدہ آئندہ چند روز میں طے پا سکتا ہے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد جاری کردہ امریکی بیان میں اس حوالے سے کسی واضح ٹائم لائن کا ذکر نہیں کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہیں۔ ہماری ٹیمیں یہاں واشنگٹن میں موجود رہی ہیں، ملاقاتیں اور ورچوئل اجلاس جاری ہیں اور وزیرِاعظم نے ایک کمیٹی کو اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

انہوں نے کہ کہ یہ معاملہ مہینوں یا ہفتوں کا نہیں بلکہ صرف چند دنوں کی بات ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں واشنگٹن نے متعدد ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر نظرِثانی کی کوشش کی اور انہیں غیرمنصفانہ تجارتی تعلقات قرار دیتے ہوئے محصولات (ٹیرف) کی دھمکیاں بھی دیں۔ تاہم کئی ماہرینِ معیشت ٹرمپ کے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے۔

روبیو اور اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ علیحدہ علیحدہ بیانات میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے تجارت، اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ تاہم نہ تو روبیو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں اور نہ ہی امریکی بیان میں کسی ممکنہ تجارتی معاہدے کی ٹائم لائن کا ذکر کیا گیا۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے 10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اُن کی مداخلت اور تجارتی دباؤ کا نتیجہ ہے، تاہم بھارت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد اپنے مسائل بیرونی مداخلت کے بغیر براہِ راست بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔

Comments

Comments are closed.