BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.68%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.16 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 36.00 Increased By ▲ 1.25 (3.6%)
CNERGY 11.25 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 220.19 Increased By ▲ 3.20 (1.47%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
HBL 325.60 Increased By ▲ 3.56 (1.11%)
HUBC 223.58 Increased By ▲ 2.06 (0.93%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 103.09 Increased By ▲ 5.15 (5.26%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 44.38 Increased By ▲ 2.08 (4.92%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.86 Increased By ▲ 6.48 (2.41%)
PPL 222.48 Increased By ▲ 1.79 (0.81%)
PRL 63.81 Increased By ▲ 0.16 (0.25%)
SNGP 104.91 Decreased By ▼ -1.33 (-1.25%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 14.97 Increased By ▲ 0.19 (1.29%)
TRG 62.37 Increased By ▲ 0.96 (1.56%)
UNITY 11.90 Increased By ▲ 0.76 (6.82%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے جمعرات کے روز نائب آباد خرلاچی ریل لنک کے مشترکہ فزیبلٹی مطالعے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو ازبکستان ،افغانستان ، پاکستان (یو اے پی) ریلوے کوریڈور منصوبے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی، جنہوں نے کابل میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا، جس میں وزیرِ ریلوے، افغانستان کے لیے وزیرِاعظم کے خصوصی نمائندے اور وزارتِ ریلوے کے سینئر حکام شامل تھے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں تینوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور یو اے پی ریلوے کوریڈور کو ”علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کی جانب ایک اہم سنگِ میل“ قرار دیا۔

۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوریڈور وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے راستے پاکستان کی بندرگاہوں سے منسلک کرے گا، جس سے خطے میں تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ ملے گا۔

اسحاق ڈار نے معاہدے کے مذاکراتی عمل کے دوران حمایت اور وابستگی پر ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف اور افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”آج کے معاہدے پر دستخط اُس قیادت اور عزم کا نتیجہ ہیں جس کا مظاہرہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت (2022-23) کے دور میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر قیادت کیا گیا اور مجھے بطور وزیرِ خزانہ اس کوشش کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ ہم اپنے برادر ممالک کے ساتھ اس منصوبے کو آگے بڑھا سکیں۔“

دورے کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں تسلسل کو برقرار رکھنے اور تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے کی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے رابطے میں رہنا، خصوصاً یو اے پی ریلوے کوریڈور جیسے بین العلاقائی رابطہ منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے، ضروری ہے۔

Comments

Comments are closed.