BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

وزارتِ تجارت نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 جاری کر دی، تجارتی خسارہ کم کرنے کا ہدف

  • پالیسی کا مقصد برآمدات میں سالانہ 10 سے 14 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 5 سے 6 فیصد تک نسبتاً سست رفتار سے اضافہ کرنا ہے
شائع July 15, 2025 اپ ڈیٹ July 15, 2025 08:33am

وزارت تجارت نے نیشنل ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) 30-2025 جاری کر دی ہے جو پہلے ہی وفاقی بجٹ کا حصہ بن چکی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد برآمدات میں سالانہ 10 سے 14 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 5 سے 6 فیصد تک نسبتاً سست رفتار سے اضافہ کرنا ہے تاکہ تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے۔

پالیسی کے مطابق 30-2029 تک سادہ اوسط ٹیرف شرح کو 9.7 فیصد تک لایا جائے گا، جس کے لیے ابتدائی دو سالوں میں 20 فیصد سالانہ کمی اور بعد کے سالوں میں 5 سے 10 فیصد سالانہ کمی کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں کسٹمز ڈیوٹی (سی ڈی) کی موجودہ 5 سلیبوں (0 فیصد، 3 فیصد، 11 فیصد، 16 فیصد، 20 فیصد) کو آئندہ 5 سال میں 4 سلیبوں (0 فیصد، 5 فیصد، 10 فیصد، 15 فیصد) میں تبدیل کرنا، کسٹمز ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح کو 15 فیصد تک محدود کرنا، اضافی کسٹمز ڈیوٹی کو 4 سال میں ختم کرنا، ریگولیٹری ڈیوٹی کو 5 سال میں ختم کرنا اور ففتھ شیڈول کو مرحلہ وار ختم کرنا شامل ہے۔

اس وقت پاکستان کا ٹیرف نظام ”کاسکیڈنگ پرنسپل“ پر مبنی ہے، جو صنعتکاری اور تنوع کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کا بے جا استعمال ٹیرف ڈھانچے کو غیر شفاف اور اشرافیہ کے مفادات سے جڑا ہوا بناتا ہے۔ فی الحال 7,476 ٹیرف لائنز اضافی کسٹمز ڈیوٹیاور 1,996 ٹیرف لائنز ریگولیٹری ڈیوٹی کے تابع ہیں۔

ففتھ شیڈول میں دی گئی چھوٹوں اور استثناؤں کی تعداد بھی گزشتہ برسوں میں کئی گنا بڑھ گئی ہے، جس سے چھوٹے کاروباروں کے لیے امتیازی رویہ اور تعمیل کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 23-2022 میں ففتھ شیڈول کے تحت 190.68 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی معاف کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.24 فیصد زیادہ ہے۔

نئی پالیسی کے تحت تمام اشیاء کو آئندہ 4 سے 5 سال میں مرحلہ وار ففتھ شیڈول سے نکال کر فرسٹ شیڈول میں شامل کیا جائے گا تاکہ ٹیرف ڈھانچہ یکساں، شفاف اور منصفانہ ہو۔

آٹو سیکٹر سے متعلق ٹیرف بھی 2026 سے نظرثانی کیے جائیں گے، جس میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر مقداری پابندیاں ختم کرنے، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔ اس حوالے سے موجودہ آٹو پالیسی اے آئی ڈی ای پی 26-2021 جون 2026 تک نافذ رہے گی، اس کے بعد نئی پالیسی کا نفاذ ہوگا۔

اگرچہ ساکن اندازے کے مطابق ٹیرف اصلاحات سے 500 ارب روپے تک آمدنی میں کمی متوقع ہے، تاہم جی ٹی اے پی ماڈل کے مطابق شفافیت، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، اسمگلنگ میں کمی اور تعمیل کے بہتر نظام کی بدولت مجموعی طور پر ریونیو میں 7 سے 9 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

جی ٹی اے پی ماڈل کے مطابق برآمدات میں 10 سے 14 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ درآمدات میں 5 سے 6 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ پالیسی سے صنعتکاری میں اضافہ، سرمایہ کاری میں بہتری، روزگار میں وسعت اور درآمدی مہنگائی میں کمی کی توقع ہے، خاص طور پر خوراک کے شعبے میں مہنگائی کم ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.