BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اُن کے رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگرچہ انہیں پُرامن مہمان کے طور پر خوش آمدید کہا گیا ہے لیکن اگر وہ ماضی کی طرح اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے گنڈا پور کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی کابینہ اور ایم پی ایز کو لے کر دوبارہ آئیں،ہم انہیں دکھائیں گے کہ پشاور سے کچرا کیسے صاف ہوتا ہے، باصلاحیت طلبہ کو اسکالرشپس کیسے دی جاتی ہیں اور نواز شریف اسپتال جیسے جدید اسپتال ایک سال میں کیسے بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کسی حکومت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو بدلنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں، نہ کہ جھوٹے نعروں سے سیاست چمکائی جاتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پرتشدد ماضی اور حالیہ ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کی شہادت ہو یا سوات کے واقعات، گنڈا پور کی زبان سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔

انہوں نے آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ڈیپ فیک مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عناصر ملک کے دشمن ہیں۔

9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر ریاست کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو سری لنکا ماڈل پر لے جانے کی کوشش کی ۔

القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو مرکزی ملزم قرار دینا اس کیس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی استحکام کی نہیں بلکہ فساد کی علامت بن چکی ہے۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے انہوں نے طنز کیا کہ وہ واحد خاتون ہیں جو پانچ قیراط کے ہیرے مانگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو معاشی خوشخبری ملتی ہے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا پروپیگنڈہ سیل پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔

گنڈا پور کی کاہنہ آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 3 سے 4 ہزار لوگ بھی جمع نہ کرسکے اور ان کا رویہ ان کے فسادی ٹریک ریکارڈ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ 90 دن کی ڈیڈ لائن آپ نے خود کو دی ہے، پہلے اپنی اصلاح کریں۔

آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت، تعلیم،انفرااسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے ترقی کا ایک نیا ماڈل پیش کررہی ہے جسے دیگر صوبے رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.