BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف تیزی سے منتقل کرنے اور ڈیجیٹل مالیاتی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

کیش لیس معیشت کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اولین اصلاحاتی ترجیحات میں شامل ہے، جس کا مقصد غیر رسمی معیشت کا خاتمہ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں اور فنڈ کی منتقلی کے ذریعے شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے ہم پالیسی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی بجٹ میں اس منتقلی کی حمایت کے لیے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

وزارتِ خزانہ اور وزارتِ آئی ٹی کے حکام نے اجلاس کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی، جس میں تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں اپنانے کی ہدایات اور عوامی سطح پر ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے کی کوششیں شامل تھیں۔ تیز رفتار عمل درآمد کے لیے وزیرِ اعظم نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ یہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کرے گی تاکہ ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شفافیت سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو امداد کی تقسیم کے لیے ڈیجیٹل والٹس کے کامیاب استعمال کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحقین کو ان کا حق شفاف انداز میں اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے ملا۔

انہوں نے ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی حکومت کی معاشی پالیسی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری معاشی ٹیم کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ منصوبہ بندی احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ، ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.