عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد منگل کے روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 6100 روپے کمی کے بعد 352,300 روپے تک کم ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5,230 روپے کی کمی سے 302,040 روپے ہوگئی۔
5 جون کو، سونے کی قیمت فی تولہ 4,300 روپے کے اضافے کے بعد 358,400 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث بلین مارکیٹ 6 جون سے 9 جون تک بند رہی۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,339 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 3,745 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments