حکومت پاکستان نے پیر کے روز مالی سال 25-2024 کا اقتصادی سروے جاری کیا ہے۔
اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق پاکستان گزشتہ مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کا 3.6 فیصد شرحِ نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور صرف 2.7 فیصد کی شرح حاصل کی گئی۔
سروے میں فراہم کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کے زرعی شعبے، صنعتی شعبے اور خدمات کے شعبے نے بالترتیب 0.56 فیصد، 4.77 فیصد اور 2.91 فیصد کی کمزور ترقی ریکارڈ کی۔
پیچیدہ معاشی اعداد و شمار کو زیادہ قابلِ فہم بنانے کی کوشش کے طور پر بزنس ریکارڈر نے اس سال کے اقتصادی سروے کو مؤثر اور بہترین انداز سے گرافس میں تبدیل کر دیا ہے، جو براہِ راست سروے رپورٹ سے لیے گئے ہیں۔ جی ڈی پی کی شرحِ نمو کے رجحانات سے لے کر ہر شعبے کی کارکردگی تک یہ گرافس اہم نکات کو واضح انداز میں پیش کرتے ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کی معاشی ترقی پر ایک جامع اور دل چسپ نظر ڈالنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
Comments