وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے حکومت کل پیر دوپہر کو پاکستان اکنامک سروے 25-2024 جاری کرے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر اقتصادی سروے 25-2024 پیش کریں گے۔

اس کے بعد حکومت مالی سال 26-2025 کا بجٹ منگل کے روز پیش کرے گی۔

اقتصادی سروے 25-2024 اور مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے اعلان کے لیے ابتدائی تاریخیں یکم جون اور 2 جون مقرر کی گئی تھیں۔

تاہم، حکومت نے ان تاریخوں کو بڑھا کر اب 6 جون اور 7 جون مقرر کر دیا۔

Comments

200 حروف