BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

سپرنیٹ لمیٹڈ، جو پاکستان کی ایک ٹیکنالوجی پر مبنی کمپنی ہے، نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اطلاع دی کہ اس کی ذیلی کمپنی ”سپرنیٹ سکیور سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ“ نے ملک کے ایک بڑے ٹیلی کام آپریٹر کے ساتھ کثیر سالہ، ملٹی ملین ڈالرز مالیت کے سائبر سیکیورٹی منصوبوں کے معاہدے کیے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سپرنیٹ لمیٹڈ کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی سپرنیٹ سکیور سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ملک کے ایک بڑے ٹیلی کام آپریٹر سے سائبر سیکیورٹی سلوشنز کے کثیر سالہ، ملٹی ملین ڈالر معاہدے دیے گئے ہیں۔

اگرچہ ٹیلی کام آپریٹر کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ طویل المدتی اور بلند قیمت منصوبے کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں اور یہ اس کی صلاحیتوں پر پاکستان کی نمایاں کاروباری اداروں کے اعتماد کا اظہار ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ شراکت داری نہ صرف سپر سکیور کی صنعت میں موجودگی کو مستحکم کرتی ہے بلکہ پاکستان کے قومی ڈیٹا سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کی بہتری میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے اپنی سائبر سیکیورٹی دفاع کو مزید مؤثر بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے اپنی کرنسی اور کیپیٹل مارکیٹس کے انفرا اسٹرکچر کو ممکنہ بھارتی سائبر حملوں سے بچانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کیے۔

سپرنیٹ نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ نہ صرف کاروباری سطح پر مثبت اثر ڈالے گا بلکہ کمپنی کی ترقی کی وسیع حکمت عملی سے بھی ہم آہنگ ہے، اور اسے پاکستان کے ٹیکنالوجی و سائبر سیکیورٹی منظرنامے میں ایک کلیدی حیثیت فراہم کرے گا۔

سپرنیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جی ای ایم بورڈ پر درج ہونے والی پہلی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ 1995 میں قائم کی گئی یہ کمپنی ٹیلی کمیونی کیشن سروسز اور سسٹم انٹیگریشن کے شعبے میں پاکستان کی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

Comments

Comments are closed.