BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں 10 پیسے تنزلی

انٹربینک مارکیٹ بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے...
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 10 پیسے کی تنزلی سے 282.22 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ 282.12 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو امریکی ڈالر قدرے نیچے آیا کیونکہ مارکیٹ فوری تجارتی اشاروں کیلئے امریکی روزگار کے اعدادوشمار کا انتظار کررہی تھی جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم تجارتی شراکت داروں بشمول چین کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں پیش رفت کی منتظر تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بدھ کا دن ان ممالک کے لیے آخری تاریخ مقرر کیا ہے کہ وہ تجارت کے حوالے سے اپنی بہترین پیشکشیں جمع کروائیں۔ اسی دن درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم پر ڈیوٹی کو دگنا کرکے 50 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی نافذ العمل ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق توقع ہے کہ صدر ٹرمپ رواں ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔یاد رہے کہ دونوں فریقین نے گزشتہ ماہ کچھ ٹیرف واپس لینے کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کیے تھے۔

ادھر اگرچہ تجارتی کشیدگیاں بدستور مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، اس ہفتے امریکی کرنسی کی قدر کو متحرک کرنے والے عوامل میں ایک بار پھر میکرو اکنامک اشاریے نمایاں ہوگئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.