BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

فوجی فاؤنڈیشن اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے باقاعدہ طور پر عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کے اکثریتی حصص اور مشترکہ کنٹرول حاصل کریں گے۔

کیپکو نے اسٹاک ایکسچینج کو منگل کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیکیورٹیز ایکٹ 2015 اور لسٹڈ کمپنیز ریگولیشنز 2017 کے تحت کمپنی اور فوجی فاؤنڈیشن (ایف ایف) کو اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کے حصص اور مشترکہ کنٹرول کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ حصول ضروری کارپوریٹ اور ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے سے مشروط ہے۔

کمپنی نے انٹیگریٹڈ ایکویٹیز لمیٹڈ کو منیجر ٹو دی آفر(ایم ٹی او) مقرر کرتے ہوئے نہ صرف ڈیویلیجنس کے عمل کا آغاز کر دیا ہے بلکہ حصول سے متعلق شرائط و ضوابط پر باقاعدہ مذاکرات کی بھی منظوری دے دی ہے۔

خریداروں کا ارادہ ہے کہ وہ اے پی سی ایل کے 84.06 فیصد حصص خریدیں گے جس میں فوجی فاؤنڈیشن کا حصہ 42.03 فیصد اور کیپکو کا حصہ 42.03 فیصد ہوگا۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب لبنان میں واقع فیروئن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ اپنی پاکستان میں سیمنٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے تحت اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) میں اپنے حصص کی اسٹریٹجک فروخت کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

بلوم برگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس فروخت نے سیمنٹ اور توانائی شعبوں کے کئی بڑے پلیئرز کی ابتدائی دلچسپی حاصل کی ہے جن میں چیراٹ سیمنٹ، بیسٹ وے گروپ، کیپکو اور فوجی سیمنٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل، فیروئن انویسٹمنٹ گروپ نے اپنے حصص داروں کو آگاہ کیا تھا کہ کچھ ممکنہ سرمایہ کاروں نے اے سی پی ایل میں اپنے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور انہوں نے پابند کرنے والے آفرز جمع کرانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

فیروئن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ نے بتایا کہ اس کی جانب سے اس اثاثہ کی فروخت کے عمل کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو مالی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کو پاکستان میں 14 اکتوبر 1981 کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹر کیا گیا تھا، یہ کمپنی فیروئن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ S.A.L، لبنان کی ذیلی کمپنی ہے۔

اس کا بنیادی کاروباری شعبہ سیمنٹ کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

Comments are closed.