عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3347 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 347,200 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت فی تولہ 3,456 روپے پر مستحکم رہی۔























Comments
Comments are closed.