BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

غلط اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کنگ ڈم ویلی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے اپنے ہاؤسنگ منصوبے کے بارے میں گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔

سی سی پی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، فئیر ٹریڈ آفس نے از خود نوٹس پر تحقیقات کا آغاز کیا جس میں معلوم ہوا کہ کنگ ڈم ویلی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے منصوبے کو کنگ ڈم ویلی اسلام آباد کے طور پر اشتہار دیا، حالانکہ یہ منصوبہ موضع چُورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔

مزید تحقیقات میں یہ بھی پایا گیا کہ کمپنی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام (این پی ایچ پی) اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منسوب جھوٹے دعوے کیے، اور منصوبے کو ”این او سی اپرووڈ“ ظاہر کیا جبکہ اس کی منظوری کی حیثیت واضح یا مکمل طور پر بیان نہیں کی گئی۔

سی سی پی کے دو رکنی بنچ—جن میں سعید احمد نواز اور عبدالرشید شیخ شامل تھے—نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کمپنی نے مقابلے کے قانون 2010 کی شق 10(2)(a) اور 10(2)(b) کی خلاف ورزی کی، جو صارفین کو جھوٹی یا گمراہ کن معلومات دینے سے منع کرتی ہیں۔ ہر خلاف ورزی پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے بنتا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کمپنی نے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے اور کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا۔ مزید یہ کہ کمپنی نے کئی سالوں سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اپنے مالیاتی ریکارڈ بھی جمع نہیں کرائے، جو شفافیت اور انتظامی کمزوریوں کو ظاہر کرتا ہے۔

سی سی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صارفین کو دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ سے بچانے اور ہاؤسنگ و رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.