بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ پاکستان کو اُن دریاؤں سے پانی نہیں ملے گا جن پر بھارت کو حق حاصل ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ماہ ہونے والے ایک مہلک حملے کے بعد نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ دریائی پانی کی تقسیم کا ایک اہم معاہدہ معطل کر دیا تھا۔
Comments