BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

  • سعدیہ زاہدی آیاٹا کی نویں ڈائریکٹر جنرل ہوں گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کی نئی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ یکم نومبر 2026 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد عالمی ائر لائن انڈسٹری کی اس تنظیم کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی نویں ڈائریکٹر جنرل ہوں گی۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) سے آیاٹا میں شامل ہورہی ہیں جہاں وہ منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ آف منیجمنٹ کی رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آیاٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور لاٹام ایئرلائنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹو الوو نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بورڈ سعدیہ زیدی کو آئی اے ٹی اے کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے پر انتہائی مسرت محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں سعدیہ زاہدی کا طویل اور شاندار تجربہ دنیا کی فضائی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم کے طور پر آیاٹا کے کردار کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گا۔ گلوبل ایئر ٹرانسپورٹ گ ٹریلین ڈالر کی صنعت ہے جس نے دنیا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعدیہ زاہدی کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی ماحول میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی اور جغرافیائی سیاسی عوامل سمیت کئی عناصر مستقبل میں فضائی صنعت کی سمت متعین کریں گے اور سعدیہ کے پاس وہ صلاحیتیں موجود ہیں جن کی بدولت وہ مؤثر انداز میں اس بات کی ترجمانی کر سکیں گی کہ لوگوں اور معیشتوں کو محفوظ، مؤثر اور پائیدار انداز میں باہم جوڑے رکھنے کے لیے ہماری صنعت کو کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ وہ آیاٹا میں ایک نئی سوچ لے کر آئیں گی جو تنظیم کی مضبوط تکنیکی، مالیاتی اور ڈیٹا صلاحیتوں کی بنیاد پر فضائی صنعت کی مزید مؤثر انداز میں معاونت کرے گی۔

سعدیہ زاہدی نے ورلڈ اکنامک فورم میں دو دہائیوں سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں جہاں وہ منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ آف منیجمنٹ کی رکن رہیں۔ انہوں نے فورم کے سینٹر فار دی نیو اکانومی اینڈ سوسائٹی کی بنیاد رکھی جس کی وہ اس وقت بھی سربراہ ہیں۔

سعدیہ زاہدی نے کہا کہ اس اہم مرحلے پر فضائی صنعت کی نمائندگی، اس کی قیادت اورآیاٹا کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوابازی معاشی ترقی، تجارت، سیاحت، روزگار، سرمایہ کاری اور مواقع کی فراہمی کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل انفرااسٹرکچر ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قابلِ اعتماد معیارات، ضروری خدمات اور مؤثر وکالت کے ذریعے فضائی صنعت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں آیاٹا کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی رکن ایئرلائنز، حکومتوں اور شراکت دار اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی منتظر ہوں تاکہ آیاٹا کی مضبوط بنیاد کو مزید مستحکم بنایا جا سکے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہوابازی کا شعبہ جدت کو اپناتے ہوئے، اپنی استعداد اور لچک میں اضافہ کرتے ہوئے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کو آپس میں جوڑتا رہے، ہم مل کر دنیا بھر میں مزید لوگوں اور معیشتوں تک فضائی رابطوں کے فوائد پہنچا سکتے ہیں۔ میری اولین ترجیح آئی اے ٹی اے کی ٹیم اور فضائی صنعت کے ساتھ مل کر ہوابازی کے مستقبل کی مشترکہ تعمیر ہوگی۔

سعدیہ زاہدی نے اسمتھ کالج سے معاشیات میں بی اے، دی گریجویٹ انسٹیٹیوٹ سے بین الاقوامی معاشیات میں ایم فل اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ دونوں ممالک کی شہریت رکھتی ہیں۔

Comments

200 حروف