کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش
- ڈی ایچ اے، ملیر اور گلشنِ معمار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوئی، جس کے باعث مون سون کی سرگرمیوں کے دوران شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ اے، ملیر، لیاری، گلستانِ جوہر، گلشنِ معمار، شاہ فیصل ٹاؤن، حسن اسکوائر، گورو مندر، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس سے قبل دن کے وقت محکمۂ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کہیں کہیں معتدل سے موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں شہری سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر کم دباؤ کا نظام بدستور برقرار ہے، جبکہ بحیرۂ عرب سے آنے والی طاقتور مون سون ہوائیں پاکستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
























Comments