BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)
پاکستان

پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے جمعہ کو نظرثانی شدہ یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 25 جولائی کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 25 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈپو سے فروخت کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جو پہلے 331 روپے 52 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ پہلے یہ 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نظرثانی شدہ نظام کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی 2026ء سے، یعنی آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Comments

200 حروف