پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے کی کارروائی 26 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت وکلائے صفائی کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔
اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند نے سماعت اس وقت ملتوی کردی جب انہیں بتایا گیا کہ وکیلِ صفائی جنہوں نے استغاثہ کے گواہوں پر جرح کرنی تھی، دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025
Comments