BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.36%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.49%)
BAFL 60.97 Increased By ▲ 0.37 (0.61%)
BIPL 24.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 32.08 Increased By ▲ 0.17 (0.53%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.35 (3.08%)
DFML 15.83 Decreased By ▼ -0.20 (-1.25%)
DGKC 211.10 Decreased By ▼ -2.41 (-1.13%)
FABL 94.71 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 63.00 Decreased By ▼ -0.61 (-0.96%)
FFL 14.36 Increased By ▲ 0.35 (2.5%)
GGL 19.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 315.38 Increased By ▲ 3.97 (1.27%)
HUBC 210.33 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
HUMNL 8.69 Decreased By ▼ -0.28 (-3.12%)
KEL 6.21 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.07 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
MLCF 105.84 Decreased By ▼ -1.43 (-1.33%)
OGDC 319.35 Increased By ▲ 2.33 (0.73%)
PAEL 35.29 Increased By ▲ 0.54 (1.55%)
PIBTL 14.15 Increased By ▲ 0.28 (2.02%)
PIOC 274.15 Decreased By ▼ -4.20 (-1.51%)
PPL 227.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.18%)
PRL 80.14 Increased By ▲ 2.88 (3.73%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 23.94 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
TELE 7.39 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
TPLP 13.87 Decreased By ▼ -0.06 (-0.43%)
TRG 55.21 Increased By ▲ 0.77 (1.41%)
UNITY 8.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.21%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)

سندھ حکومت نے کراچی میں چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے منی ٹرک اسمبل لائن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،چینی سرمایہ کاروں نے پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔۔

سندھ حکومت کی جانب سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جلد سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ان اقدامات سے مختلف کاروباری طبقوں اور افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

چینی شہر بوزو میں سپر منی ٹرک کی مینوفیکچرنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی (ہانگ کانگ) کے گروپ سی ای او زاہد بشیر، چیری ہولڈنگ کے چیئرمین یِن ٹونگ یو اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاکستان اور چین کے صنعتی تعاون اور تکنیکی اشتراک کی بہترین مثال ہے جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا سپر منی ٹرک ایک انقلابی ایجاد ہے جو شہری اور دیہی علاقوں میں لاجسٹک مسائل کا حل فراہم کرتا ہے، اور یہ سستی، ماحول دوست اور آسان رسائی والی نقل و حمل کا نمونہ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ منی ٹرک جدید انجینئرنگ، زبردست ڈیزائن اور ماحولیاتی مطابقت کا حسین امتزاج ہے جو پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ کراچی میں سپر منی ٹرک کی اسمبل لائن جلد قائم کی جائے گی جو صنعتی ترقی کو فروغ دے گی، مقامی پرزہ جات کی پیداوار کو بڑھائے گی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنائے گی۔

یہ منصوبہ کراچی کو ایک علاقائی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی جن میں ریگولیٹری سہولیات، انفراسٹرکچر کی ترقی اور مقامی افرادی قوت کی تربیت شامل ہے۔ منی ٹرک کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے آسانی سے سپر منی کار میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.