BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.42%)
KSE30 Increased By (0.41%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 32.35 Increased By ▲ 0.44 (1.38%)
CNERGY 11.64 Increased By ▲ 0.29 (2.56%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 211.10 Decreased By ▼ -2.41 (-1.13%)
FABL 94.81 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 63.25 Decreased By ▼ -0.36 (-0.57%)
FFL 14.38 Increased By ▲ 0.37 (2.64%)
GGL 19.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 315.00 Increased By ▲ 3.59 (1.15%)
HUBC 210.20 Increased By ▲ 0.30 (0.14%)
HUMNL 8.68 Decreased By ▼ -0.29 (-3.23%)
KEL 6.22 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.13 Increased By ▲ 0.30 (1.21%)
MLCF 105.90 Decreased By ▼ -1.37 (-1.28%)
OGDC 318.99 Increased By ▲ 1.97 (0.62%)
PAEL 35.39 Increased By ▲ 0.64 (1.84%)
PIBTL 14.12 Increased By ▲ 0.25 (1.8%)
PIOC 275.00 Decreased By ▼ -3.35 (-1.2%)
PPL 227.70 Decreased By ▼ -0.20 (-0.09%)
PRL 79.80 Increased By ▲ 2.54 (3.29%)
SNGP 94.88 Increased By ▲ 0.92 (0.98%)
SSGC 23.95 Increased By ▲ 0.10 (0.42%)
TELE 7.36 Increased By ▲ 0.07 (0.96%)
TPLP 13.82 Decreased By ▼ -0.11 (-0.79%)
TRG 55.35 Increased By ▲ 0.91 (1.67%)
UNITY 8.44 Decreased By ▼ -0.17 (-1.97%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو اینڈ ایس سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس میئر کراچی اور چیئرمین کے ڈبلیو اینڈ ایس سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری اور پانی چوری کی روک تھام کے لیے قانونی اقدامات شامل ہیں۔

اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ڈاکٹر سروش لودھی، عبد الکبیر قاضی، تنزیل پیرزادہ، ظفر صبانی، سی ای او کے ڈبلیو اینڈ ایس سی احمد علی صدیقی، سی او او انجینئر اسد اللہ خان، اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گزشتہ (نویں) بورڈ میٹنگ کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ دسویں اجلاس میں کئی اہم ایجنڈا آئٹمز بھی منظور کیے گئے۔

اجلاس میں ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد طویل المدتی بنیادوں پر کراچی کے آبی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی کہ شہر کے عوام کو بہتر پانی اور سیوریج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد کے عمل کو تیز کیا جائے۔ بورڈ نے پانی چوری کی مؤثر روک تھام کے لیے قانونی ترامیم پر بھی غور کیا۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کو باضابطہ درخواست دی جائے گی کہ پانی چوری میں ملوث افراد کی جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات واٹر کارپوریشن کو دیے جائیں۔

مزید برآں، ادارے کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم تقرریوں کی منظوری دی گئی۔ محمد عمار خان کو چیف فنانشل آفیسر، جمشید رضا کو چیف ہیومن ریسورس آفیسر، نوید افضل کو چیف اسٹریٹیجی آفیسر، اور سادات انور کو چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر تعینات کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.