BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستانی سرحد اور سالمیت و خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اسے سخت ردعمل کا سامنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان بھارت اور ایل او سی پر جنگ بندی کے صرف چار دن بعد سامنے آیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی بڑی کشیدگی کا نتیجہ دونوں طرف کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کیخلاف جنگ شروع کرسکتا ہے تو یہ دونوں طرف کیلئے تباہ کن ہوگا۔

ان کے بقول عالمی برادری، خصوصاً امریکہ، غیر محدود جارحیت کے خطرات کو سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عقلمند ملک جیسے امریکہ اس بے وقوفی کو سمجھتا ہے اور جانتا ہے کہ بھارتی یہاں کیا کرنے کی کوشش کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا حالیہ رویہ خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے چیف کا یہ انتباہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک جارحانہ خطاب کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے جوہری تصادم کے بارے میں خدشات کو مسترد کر دیا تھا۔

اس ہفتے کے آغاز میں مودی نے اعلان کیا کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکے گا اور یہ دعویٰ کیا کہ حالیہ جھڑپوں نے دہلی کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے خطرات کا جواب دینے کے طریقے میں ایک ”نیا معمول“ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کیخلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اب دہشت گردوں اور اُن کی حمایت کرنے والی حکومت میں کوئی فرق نہیں کریں گے۔

Comments

Comments are closed.