BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سرحد پار حملوں کے دوران زخمی ہونے والے مزید دو فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے جس کے بعد بھارت کیخلاف لڑائی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دونوں جوان 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے دوران زخمی ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بے مثال بہادری اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ وطن عزیز کا دفاع کرنے والے مادر وطن کے 2 اور سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے ہیں۔

شہید اہلکاروں کی شناخت پاک فوج کے شہید حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے شہید سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کے ناموں سے کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وطن عزیز کے دفاع پر مامور 78 اہلکار حالیہ کشیدگی کے دوران زخمی بھی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کی عظیم قربانی اور جذبہ ان کی بہادی فرض شناسی وطن سے لازوال محبت کی علامات ہے، مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

یہ جانی نقصان اس ماہ کے آغاز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آیا جب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جھڑپیں ہوئیں۔

بھارتی جارحیت کے تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے ”آپریشن بنیانُ المرصوص“ کے نام سے جوابی کارروائی کا آغاز کیا، جس میں بھارتی فوج کے متعدد ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق یہ جوابی حملے ہدف کے مطابق درست اور مناسب قرار دیا۔

بھارت کے فضائی حملوں، جو، مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد کیے گئے، کا مقصد مبینہ ”دہشت گردوں کے محفوظ مقامات“ کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی تقریباً 87 گھنٹے جاری رہی، جس کے بعد 10 مئی کو امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

Comments

Comments are closed.