BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

پاکستان میں پائیدار مالیاتی اقدامات کی جانب ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے، حکومتِ پاکستان 16 مئی 2025 بروز جمعہ ملک کا پہلا “اجارہ گرین سکوک جاری کرے گی۔ یہ اجرا “سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس کا حجم 30 ارب روپے ہوگا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اس نیلامی میں نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کے تمام بروکر کلیئرنگ ممبران (بی سی ایمز)، نان بروکر کلیئرنگ ممبران (این بی سی ایمز) اور پروفیشنل کلیئرنگ ممبر (پی سی ایم) شرکت کے اہل ہوں گے۔ نیلامی کا عمل اسٹاک ایکسچینج میں رائج موجودہ حکومتِ پاکستان کے اجارہ سکوک (جی آئی ایس) کے اجرا کے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

تمام شرکاء وہی یوزر آئی ڈی، پاس ورڈ اور پن کوڈ استعمال کریں گے جو انہوں نے 30 اپریل 2025 کی جی آئی ایس نیلامی میں استعمال کیے تھے۔ اگر کسی شرکا کے ایڈمن یوزر کی تفصیلات میں تبدیلی ہوئی ہو تو وہ پی ایس ایکس /این سی سی پی ایل کو آگاہ کر کے اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔

بروکر کلیئرنگ ممبران کو ہر انسٹرومنٹ کے لیے 10 فیصد ایڈوانس کمٹڈ رقم فراہم کرنی ہوگی اور پی ایس ایکس /این سی سی پی ایل کو مطلع کرنا ہوگا۔ 30 اپریل کی جی آئی ایس نیلامی میں رجسٹرڈ سرمایہ کار خودکار طور پر اس نیلامی میں شامل تصور کیے جائیں گے، اور شرکاء کو صرف انسٹرومنٹ میپنگ اور کیش اسائنمنٹ کرنا ہوگا۔

یہ گرین سکوک وزارتِ خزانہ کی قیادت میں جاری کیا جا رہا ہے، جس کی منظوری کابینہ ڈویژن نے 15 اپریل 2025 کو دی تھی۔ اس اجرا میں وزارتِ خزانہ، ڈیٹ مینجمنٹ آفس ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان شامل ہوں گے، جنہیں مشترکہ طور پر کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنزکہا جاتا ہے۔

گرین سکوک کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم گرین، سسٹین ایبل اور سوشل پروجیکٹس کی فنڈنگ یا ریفنانسنگ کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ ان منصوبوں میں قابلِ تجدید توانائی، سبز انفراسٹرکچر اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ اگر کوئی منصوبہ ان عمومی زمروں سے باہر ہو مگر اسے ماحول دوست فائدے کی بنیاد پر پروجیکٹ ایویلیوایشن اینڈ سیلیکشن کمیٹی سے منظوری حاصل ہو تو اس کے لیے بھی ایس آئی سکوک جاری کیا جا سکتا ہے۔

یہ سکوک مکمل طور پر شریعت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ماحول دوست ترقی کو فروغ دینا اور پائیدار مالیاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھنا ہے۔ نیلامی کے مکمل رہنما اصول اور ٹائم لائنز جلد جاری کیے جائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.