BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

پاک فوج نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی تفصیلات جاری کر دیں

پاک فوج نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی تفصیلات جاری کر دیں
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیر کے روز ”بنیان مرصوص“ آپریشن کی تفصیلات جاری کیں، جو پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی فوجی مہم تھی، جو انہوں نے پاکستانی شہریوں پر ”بزدلانہ جارحیت“ کے ردعمل میں شروع کی۔

پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن ”بنیان مرصوص“ بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کا جواب تھا، جو 6 اور 7 مئی 2025 کی رات کو شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت اور ہمارے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کا انتقال لینے اور انصاف کی فراہمی کا عہد کیا تھا۔ الحمدللہ! پاکستان کی مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔

بیان کے مطابق مسلح افواج اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہیں کہ اس نے اپنی بے شمار برکتوں، رحمت، مدد اور نصرت سے نوازا۔ اللہ نے ایمان والوں پر یہ فرض کر دیا ہے کہ جب بھی وہ ظلم کا شکار ہوں، تو وہ جواب دیں۔ ہم اس کی بارگاہ میں انتہائی عاجزی کے ساتھ سربہ سجود ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے عزم کو میدان جنگ میں عملی جامہ پہنانے کی توفیق دی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے دل اور دعائیں ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے پیارے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ ہم اپنے زخمی ہم وطنوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ہر افسر، سپاہی، فضائیہ کے اہلکار اور نیوی کے جوان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں نے اس جنگی کامیابی کو ممکن بنایا۔

پاکستان کی مسلح افواج اپنی بہادر پاکستانی قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ان کٹھن حالات میں اپنی غیر متزلزل اخلاقی طاقت، عزم اور مکمل حمایت فراہم کی۔

یہ حمایت ہماری فوج کے لیے سب سے طاقتور قوت میں اضافے کا سبب بنی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم خاص طور پر پاکستان کی نوجوان نسل کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے سائبر اور معلوماتی محاذ پر فرنٹ لائن کے جنگجو کا کردار ادا کیا۔

بیان کے مطابق ہم پاکستان کے متحرک میڈیا کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جس نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی اطلاعاتی مہمات اورغیر ذمے دارانہ جنگی جنون کے خلاف ’بنیان مرصوص‘ کی مانند ایک فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔“

ہم سفارتی عملے کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں واضح اور پختہ یقین کے ساتھ پیش کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مقامی سطح پر ایسی مخصوص ٹیکنالوجیز تیار کیں جو آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی تھیں۔

مسلح افواج جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کی تمام سیاسی قیادت کی شکر گزار ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اس نازک مرحلے پر فیصلہ کن قیادت فراہم کی۔

بیان کے مطابق پاکستان کے جواب نے تینوں مسلح افواج (بری، بحری، فضائی) کی باہمی ہم آہنگی کا عملی نمونہ پیش کیا، جو ان عناصر کی بدولت ممکن ہوا:

  • حقیقی وقت پر صورتِ حال سے مکمل آگاہی

  • نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر کی صلاحیتیں

  • بیک وقت اور مؤثر ملٹی ڈومین آپریشنز

فضا، زمین، سمندر اور سائبر کے تمام شعبوں میں اس ہم آہنگی نے درج ذیل اہداف کے حصول کو ممکن بنایا:

  • درست نشانے پر کاری ضرب

  • زبردست تباہ کن صلاحیت

  • برق رفتار کارروائی کا تسلسل

فتح-1 اور فتح-2 میزائلوں، پاک فضائیہ کے درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں، خودکار گھومنے والے (لوئٹرنگ) ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانے کی مدد سے، ہم نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کے اندرونی علاقوں میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں شامل تھے:

فضائی اڈے:

  • سورت گڑھ، سرسا، بھُج

  • نالیا، آدم پور، بھٹنڈہ

  • برنالہ، ہلواڑہ، اوانتی پورہ

  • سری نگر، جموں، ادھم پور

  • ماموں، امبالہ، پٹھان کوٹ

دیگر کلیدی اہداف:

  • براہموس میزائل ذخائر (بیاس/نگروٹہ)

  • ایس-400 دفاعی نظام کی بیٹریاں (آدم پور/بھُج)

  • فوجی ہیڈکوارٹرز (10 بریگیڈ/80 بریگیڈ)

  • خفیہ اداروں کے مراکز (راجوری/نوشہرہ)

  • لاجسٹک مراکز (اُڑی/پونچھ)

دورانِ آپریشن:

  • ہمارے ڈرونز نے نئی دہلی اور گجرات کے اوپر اپنی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا

  • سائبر آپریشنز کے ذریعے بھارتی فوجی نظام کو متاثر کیا گیا

  • تمام جوابی کارروائیاں درست نشانے اور تناسب کے اصول کے تحت کی گئیں

  • شہری نقصانات سے مکمل طور پر گریز کیا گیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”آپریشنز کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں براہ راست ملوث ہے۔“

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ”معرکۂ حق“ قومی خودمختاری کو درپیش خطرات کے خلاف قومی یکجہتی کی روشن مثال ہے، اور مزید کہا کہ ”کسی کو کوئی شک نہ رہے — کسی بھی خلاف ورزی کا ہمہ جہتی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔“

”وہ (دشمن) چالیں چلتے ہیں اور اللہ بھی تدبیر فرماتا ہے اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔“ (سورۃ الانفال)

پاکستان زندہ باد! پاک افواج زندہ باد!

Comments

Comments are closed.