BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

بھارت کو کرارا جواب، تاجر رہنمائوں کا آرمی چیف کو زبردست خراجِ تحسین

  • جنرل عاصم منیر ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں اور پوری قوم ان کی جرات، بہادری اور قیادت کو تسلیم کرتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے آپریشن ”بنیانِ مرصوص“ کے تحت بھارتی جارحیت کا جرات مندانہ اور مؤثر جواب دینے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں، جن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے وقار اور مکمل طاقت کے ساتھ ان کا جواب دیا۔

ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ایک مؤثر جوابی کارروائی کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی سے وابستگی کا ثبوت دیا۔ دشمن کو کاری ضرب لگا کر ایسا سبق سکھایا گیا ہے جو بھارتی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں اور پوری قوم ان کی جرات، بہادری اور قیادت کو تسلیم کرتی ہے۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور وطن کے دفاع پر مامور بہادر سپاہیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، اور ایسے نازک وقت میں ہم ان کے ساتھ متحد ہیں۔

حنیف گوہر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو نہ صرف میدان جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ معاشی محاذ پر بھی ناکامی ہوئی ہے، کیونکہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی قرض قسط منظور کر لی ہے، یوں بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ملک خُدا بخش نے کہا کہ بھارتی افواج نے سرحد پار کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور درجنوں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو بروقت آپریشن کے ذریعے ناکام بنایا اور بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں، اور اب یہ پروگرام پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور طویل المدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.