سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کو پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے فوراً بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

 ۔
۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی وہ ادارہ ہے جو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق کمانڈ، کنٹرول اور عملی فیصلوں کے ذریعے ملک کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق، 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے اپنی تین فضائی اڈوں پر بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

Comments

200 حروف