BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

حکومت پنجاب نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سرحد پار سے حالیہ ڈرون حملوں کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو اتوار 11 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول جمعہ 9 مئی اور ہفتہ 10 مئی 2025 کو بند رہیں گے۔

تعلیمی سرگرمیاں پیر 12 مئی سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

 ۔
۔

اعلامیے کے مطاق تاہم بین الاقوامی امتحانی اداروں یعنی او لیول/ اے لیول کی جانب سے طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی دو دن کے تعلیمی اداروں کی بندش کی تصدیق کی جس کی وجہ انہوں نے قومی سلامتی کے خدشات کو قرار دیا۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند دنوں میں کم از کم 25 بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں جن کی شناخت اسرائیلی ساختہ ہاروپ لوئٹرنگ مونیوشنز کے طور پر کی گئی ہے۔ ان ڈرونز کو ”سافٹ کل“ (الیکٹرانک مداخلت) اور ”ہارڈ کل“ (براہِ راست فائرنگ) کی تکنیکس سے نشانہ بنایا گیا۔

گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ ملک کے کئی علاقوں سے برآمد ہوا جن میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، بہاولپور، سانگلہ ہل، میانو، چھور، اور کراچی کے نزدیک کے علاقے شامل ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان ڈرون حملوں کو ”بزدلانہ اور اشتعال انگیز“ قرار دیا اور بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ 6 اور 7 مئی کو پاکستان کی جوابی فضائی کارروائیوں کے بعد ”مایوسی اور گھبراہٹ“ میں یہ قدم اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا جواب بالکل درست تھا اور اس میں صرف بھارتی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین رافیل لڑاکا طیاروں سمیت پانچ بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔ پاکستانی طیاروں یا تنصیبات کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے بغیر پائلٹ کے نظام کے پیچھے چھپ رہا ہے، یہ کمزوری کی علامت ہے، طاقت کی نہیں۔

بھارت کی جانب سے جارحیت کے پیش نظر حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں عوامی تحفظ کے حوالے سے مزید فیصلے متوقع ہیں۔

Comments

Comments are closed.