BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

بھارتی حملے کے بعد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان اور آزاد کشمیر میں متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے پر پاکستان نے بدھ کو بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور آزاد کشمیر میں متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے پر پاکستان نے بدھ کو بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فضائی حملے میں 26 افراد کی شہادت اور 45 کے زخمی ہونے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

بدھ کی علی الصبح بھارت نے پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملے کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میزائل بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد سمیت مختلف مقامات پر داغے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے ہندوستانی فضائیہ کے پانچ طیاروں کو مار گرایا جن میں تین رافیل، ایک مگ 21 اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹ کو بھی تباہ کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.