BR100 Increased By (0.07%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 60.61 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.53 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
BOP 31.75 Decreased By ▼ -0.16 (-0.5%)
CNERGY 11.61 Increased By ▲ 0.26 (2.29%)
DFML 15.92 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
DGKC 210.00 Decreased By ▼ -3.51 (-1.64%)
FABL 96.51 Increased By ▲ 1.99 (2.11%)
FCCL 62.14 Decreased By ▼ -1.47 (-2.31%)
FFL 14.52 Increased By ▲ 0.51 (3.64%)
GGL 19.37 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 315.00 Increased By ▲ 3.59 (1.15%)
HUBC 209.00 Decreased By ▼ -0.90 (-0.43%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.33 (-3.68%)
KEL 6.14 Decreased By ▼ -0.07 (-1.13%)
LOTCHEM 25.29 Increased By ▲ 0.46 (1.85%)
MLCF 105.18 Decreased By ▼ -2.09 (-1.95%)
OGDC 318.15 Increased By ▲ 1.13 (0.36%)
PAEL 34.89 Increased By ▲ 0.14 (0.4%)
PIBTL 13.93 Increased By ▲ 0.06 (0.43%)
PIOC 273.98 Decreased By ▼ -4.37 (-1.57%)
PPL 225.69 Decreased By ▼ -2.21 (-0.97%)
PRL 80.20 Increased By ▲ 2.94 (3.81%)
SNGP 95.06 Increased By ▲ 1.10 (1.17%)
SSGC 24.72 Increased By ▲ 0.87 (3.65%)
TELE 7.45 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 13.17 Decreased By ▼ -0.76 (-5.46%)
TRG 54.70 Increased By ▲ 0.26 (0.48%)
UNITY 8.44 Decreased By ▼ -0.17 (-1.97%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

صنعت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے امریکہ کا پاکستان سے کپاس کی درآمدات بڑھانے کا مطالبہ

امریکہ نے پاکستان کو اعلیٰ معیار کی کپاس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر کپاس کی درآمدات بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔ امریکہ کی...
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ نے پاکستان کو اعلیٰ معیار کی کپاس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر کپاس کی درآمدات بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔

امریکہ کی جانب سے یہ ترغیب پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں یو ایس چیمبر آف کامرس اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل (یو ایس پی بی سی) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یو ایس پی بی سی کے وفد کی قیادت یو ایس چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فری مین نے کی۔

ملاقات کے دوران نیٹلی اے بیکر نے امریکہ سے پاکستان کو سویابین کی برآمدات کی بحالی سمیت زرعی تجارت میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں اعلیٰ معیار کی کپاس کی طلب اور اسے پورا کرنے سے متعلق امریکی پوزیشن کے پیش نظر شعبے میں تعاون بڑھانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے ایک اہم ہے۔

دریں اثنا جام کمال نے کہا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ تجارتی خسارے اور پاکستانی کمپنیوں کی امریکی منڈیوں تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ تجارتی خسارے اور مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ایک جامع حکمت عملی کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے تجارتی محصولات پر 90 دن کی مہلت پاکستان کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ دونوں ممالک تعمیری بات چیت کریں اور ایک پائیدار اور فائدہ مند راستہ بنائیں۔

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان امریکہ کو اپنی سب سے بڑی برآمدی منزل کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس اسٹریٹیجک تجارتی تعلقات کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے سراہتا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان امریکی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لئے سازگار تجارتی ماحول پیدا کرنے، شفاف، قواعد پر مبنی اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت رجحانات پیش کر رہی ہے اور بڑے میکرو اکنامک اشاریے مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں تاکہ نظام زیادہ پیش گوئی کے قابل اور شفاف ہو جائے۔ ان اصلاحات میں پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں کمی، کاروبار کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی،اور پالیسی میں تسلسل اور قواعد و ضوابط میں شفافیت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.