BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.15%)
KSE100 Increased By (0.19%)
KSE30 Increased By (0.12%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.52 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 31.80 Decreased By ▼ -0.11 (-0.34%)
CNERGY 11.60 Increased By ▲ 0.25 (2.2%)
DFML 15.92 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
DGKC 210.80 Decreased By ▼ -2.71 (-1.27%)
FABL 96.51 Increased By ▲ 1.99 (2.11%)
FCCL 62.61 Decreased By ▼ -1.00 (-1.57%)
FFL 14.57 Increased By ▲ 0.56 (4%)
GGL 19.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.47%)
HBL 315.00 Increased By ▲ 3.59 (1.15%)
HUBC 209.00 Decreased By ▼ -0.90 (-0.43%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.33 (-3.68%)
KEL 6.14 Decreased By ▼ -0.07 (-1.13%)
LOTCHEM 25.27 Increased By ▲ 0.44 (1.77%)
MLCF 105.56 Decreased By ▼ -1.71 (-1.59%)
OGDC 318.25 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.90 Increased By ▲ 0.15 (0.43%)
PIBTL 13.91 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 274.85 Decreased By ▼ -3.50 (-1.26%)
PPL 225.95 Decreased By ▼ -1.95 (-0.86%)
PRL 80.09 Increased By ▲ 2.83 (3.66%)
SNGP 95.15 Increased By ▲ 1.19 (1.27%)
SSGC 24.67 Increased By ▲ 0.82 (3.44%)
TELE 7.41 Increased By ▲ 0.12 (1.65%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.73 (-5.24%)
TRG 54.89 Increased By ▲ 0.45 (0.83%)
UNITY 8.38 Decreased By ▼ -0.23 (-2.67%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

  • میزائل لانچ کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا اور اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق کرنا ہے،آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے پیر کے روز ”فتح سیریز“ زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جاری مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور درست نشانے کی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے تجربے میں حصہ لینے والے جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد ہے، جو وطن عزیز کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تربیتی تجربے کو پاکستان آرمی کے سینئر افسران، اسٹریٹیجک اداروں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے موقع پر دیکھا۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک مہلک حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بھی پاکستان نے ”ابدالی ویپن سسٹم“ کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا تھا، جو 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ بھی پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق کامیابی سے مکمل ہوا۔

Comments

Comments are closed.