BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.15%)
KSE100 Increased By (0.19%)
KSE30 Increased By (0.12%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.52 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 31.80 Decreased By ▼ -0.11 (-0.34%)
CNERGY 11.60 Increased By ▲ 0.25 (2.2%)
DFML 15.92 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
DGKC 210.80 Decreased By ▼ -2.71 (-1.27%)
FABL 96.51 Increased By ▲ 1.99 (2.11%)
FCCL 62.61 Decreased By ▼ -1.00 (-1.57%)
FFL 14.57 Increased By ▲ 0.56 (4%)
GGL 19.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.47%)
HBL 315.00 Increased By ▲ 3.59 (1.15%)
HUBC 209.00 Decreased By ▼ -0.90 (-0.43%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.33 (-3.68%)
KEL 6.14 Decreased By ▼ -0.07 (-1.13%)
LOTCHEM 25.27 Increased By ▲ 0.44 (1.77%)
MLCF 105.56 Decreased By ▼ -1.71 (-1.59%)
OGDC 318.25 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.90 Increased By ▲ 0.15 (0.43%)
PIBTL 13.91 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 274.85 Decreased By ▼ -3.50 (-1.26%)
PPL 225.95 Decreased By ▼ -1.95 (-0.86%)
PRL 80.09 Increased By ▲ 2.83 (3.66%)
SNGP 95.15 Increased By ▲ 1.19 (1.27%)
SSGC 24.67 Increased By ▲ 0.82 (3.44%)
TELE 7.41 Increased By ▲ 0.12 (1.65%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.73 (-5.24%)
TRG 54.89 Increased By ▲ 0.45 (0.83%)
UNITY 8.38 Decreased By ▼ -0.23 (-2.67%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو اہم پن بجلی منصوبوں — سلّال اور بگلیہار — پر ذخائر کی گنجائش بڑھانے کے لیے ”ریزر وائر فلشنگ“ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اقدام بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر کیا گیا پہلا عملی قدم ہے، جو 1960ء سے اب تک تین جنگوں اور متعدد جھڑپوں کے باوجود دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان قائم رہا ہے۔

گزشتہ ماہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے کے بعد، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ نئی دہلی کا دعویٰ ہے کہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے، تاہم اسلام آباد نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور کی جائے گی۔

ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ”ریزر وائر فلشنگ“ کا عمل یکم مئی سے تین دن جاری رہا، جس کا مقصد آبی ذخائر سے تلچھٹ کو نکال کر بجلی کی پیداوار میں بہتری لانا اور ٹربائنز کو نقصان سے بچانا ہے۔

یہ کام بھارت کی سب سے بڑی پن بجلی کمپنی ”این ایچ پی سی لمیٹڈ“ اور مقامی حکام کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے، اور اس بارے میں پاکستان کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی — حالانکہ سندھ طاس معاہدہ اس قسم کی کارروائیوں سے روکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلّال (690 میگاواٹ) اور بگلیہار (900 میگاواٹ) منصوبوں پر یہ صفائی کا کام ان کی تعمیر کے بعد پہلی بار کیا جا رہا ہے، کیونکہ معاہدے کے تحت اس کی اجازت نہیں تھی۔ ان منصوبوں کی تعمیر کے دوران بھی پاکستان نے کئی تکنیکی اعتراضات اٹھائے تھے۔

چناب دریا کے کنارے آباد مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یکم مئی سے تین دنوں تک سلّال اور بگلیہار ڈیمز سے پانی چھوڑا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذخائر کو تقریباً خالی کر کے صفائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سلّال منصوبہ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر پا رہا تھا، کیونکہ ذخائر میں مٹی اور تلچھٹ جمع ہو چکی تھی۔ بگلیہار منصوبے کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریزر وائر فلشنگ عام طور پر نہیں کی جاتی کیونکہ اس میں کافی مقدار میں پانی ضائع ہوتا ہے، اور ایسے موقع پر نیچے کے ممالک کو آگاہ کیا جانا ضروری ہوتا ہے تاکہ کسی ممکنہ سیلاب سے بچا جا سکے۔

بھارت کے وزیر آبی وسائل پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ یقینی بنائیں گے کہ سندھ دریا کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہ پہنچے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت فوری طور پر پانی کے بہاؤ کو نہیں روک سکتا، کیونکہ معاہدہ اسے صرف بغیر ذخیرے والے پن بجلی منصوبے تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بھارت کے سابق واٹر کمیشن چیف کشویندر ووہرا کے مطابق، معاہدے کی معطلی کے بعد اب بھارت آزاد مرضی سے منصوبے آگے بڑھا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کو دریاؤں کی روانی سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرتا رہا ہے اور سیلاب کی پیشگی اطلاع بھی دیتا رہا ہے۔ تاہم، حالیہ معطلی کے بعد یہ تعاون بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

پاکستان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی دی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے پہلے بھی ہالینڈ کی مستقل ثالثی عدالت میں اختلافات کے حل کی کوششیں کی ہیں — جن میں کشن گنگا اور رتلے منصوبوں کے ذخیرے کی گنجائش کے امور شامل تھے۔

سفارتی ماہرین اور آبی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کر سکتا ہے، اور مستقبل میں آبی جنگ کے خدشات کو جنم دے سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.