BR100 Decreased By (-0.92%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 56.68 Decreased By ▼ -0.19 (-0.33%)
BIPL 24.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.30 Decreased By ▼ -5.15 (-2.68%)
FABL 93.87 Decreased By ▼ -0.27 (-0.29%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.29 Decreased By ▼ -1.81 (-0.59%)
HUBC 198.89 Decreased By ▼ -2.53 (-1.26%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.05 (-0.82%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.36 (-1.36%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.35 Decreased By ▼ -5.56 (-2.45%)
PRL 90.97 Decreased By ▼ -2.05 (-2.2%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 55.74 Decreased By ▼ -0.82 (-1.45%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے آخر میں ڈھاکا کا دورہ کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستان اور بنگلہ دیش نے 15 سال بعد اعلیٰ سطح سفارتی مشاورت کا سلسلہ باضابطہ طور پر دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین چھٹے مرحلے کی سیکریٹری خارجہ سطح کی مشاورت (ایف ایس ایل سی) جمعرات کو ڈھاکا میں ہوئی، جو 15 سال کے وقفے کے بعد پہلی بار منعقد ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ایم ڈی جاشم الدین نے کی۔

آمنہ بلوچ ان دنوں بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جو عوامی لیگ کی سربراہی میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہورہی ہے۔

دونوں فریقوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں تعمیری تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ ان میں سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات، زراعت، ماحولیات، تعلیم، ثقافتی تبادلے، دفاعی تعاون اور عوامی رابطے شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے تعاون کے نئے امکانات بھی تلاش کیے۔

بعدازاں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے مشیر برائے خارجہ امور ایم ڈی توحید حسین سے ملاقات کی، جس میں خطے کے امور، بشمول سارک کے احیاء اور دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کے دوران بھی تجارت و سرمایہ کاری، نوجوانوں کے روابط، علاقائی انضمام، اور سارک کی بحالی اہم موضوعات رہے۔

ڈاکٹر یونس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر اپنی بصیرت سے بھی آگاہ کیا، جبکہ آمنہ بلوچ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، سیکریٹری خارجہ سطح کی ساتویں مشاورت 2026 میں اسلام آباد میں ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.