ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں گزشتہ تین سیشن میں کمی ریکارڈ کی جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین پام آئل کے فیوچر ریٹس میں اضافہ دیکھا گیا ہے، واضح رہے کہ یہ گزشتہ سیشن میں یکم اکتوبر کے بعد کی کم ترین سطح پر بند ہوئے تھے۔ اس بہتری کی وجہ متبادل خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں مضبوطی اور ملائیشین کرنسی رنگٹ کی قدر میں کمی بنی۔
برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کے لیے بینچ مارک پام آئل معاہدہ 25 رنگٹ یا 0.62 فیصد اضافے سے 4,040 رنگٹ (915.89 ڈالر) فی میٹرک ٹن رہا۔






















Comments
Comments are closed.