BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کردہ تخمینے کے مطابق 6 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاہدوں کی جلد تکمیل سے تقریباً 411 ارب روپے کی مجموعی بچت ہو گی۔

ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر توانائی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے پاور سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز کے نفاذ کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے تاکہ ٹیرف میں کمی لانے کے لیے معاہدوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی کوششوں کے نتیجے میں 6 آئی پی پیز کے پاور پرچیز ایگریمنٹس کو ختم کردیا گیا ہے، جبکہ 8 بیگاس بیسڈ پاور پلانٹس کے معاہدوں میں ٹیرف میں کمی کے لیے نظرثانی کی گئی ہے۔ اسی طرح 14 تھرمل آئی پی پیز نے اپنے ٹیرف کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 بیگاس پاور پروجیکٹس اور 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ ٹیرف شرائط کے باعث بچت کا تخمینہ بالترتیب تقریباً 238 ارب روپے اور 922 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو ان منصوبوں کی باقی مدت کے دوران ہوگی۔

ایک اور تحریری سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی پی پیز کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کر رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس نے توانائی شعبے میں اصلاحات کے لیے قیمتوں میں کمی کے مقصد کے تحت متعدد تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مختلف اقدامات اور پاور سیکٹر میں اصلاحات جیسے آئی پی پی ری ٹو ڈیٹیشنز کے ذریعے صارفین کو اپریل 2025 کی کھپت پر اوسط ٹیرف میں 7.41 روپے فی یونٹ کی نمایاں کمی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے آغاز سے قبل جون 2024 ء کے مہینے میں قومی اوسط کنزیومر اینڈ ٹیرف 48.70 روپے فی یونٹ تھا۔ پریل 2025 ء کے مہینے میں موجودہ قومی اوسط کنزیومر اینڈ ٹیرف مزید کمی سے قبل 45.05 روپے فی یونٹ ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کے اعلان کے بعد قومی اوسط کنزیومر اینڈ ٹیرف 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے اقدامات کی توثیق کی ہے اور یہ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کا بھی حصہ ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.