BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا، یہ حالیہ سیشنز میں ہونے والی بڑے پیمانے پر فروخت کے بعد ایک تیز بحالی ہے۔ جس کی وجہ امریکی محصولات کے بارے میں تشویش تھی کہ یہ طلب میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں اور عالمی کساد بازاری کا سبب بن سکتے ہیں۔

برینٹ فیوچر 81 سینٹ یا 1.26 فیصد اضافے سے 65.02 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 92 سینٹ یا 1.52 فیصد اضافے سے 61.61 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی جو چار سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھی جس کی وجہ یہ خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ تجارتی محصولات عالمی معیشتوں کو کساد اور توانائی کی طلب میں کمی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

تاہم، مارکیٹوں کا خیال ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان کم ہو چکا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف - جو تمام امریکی درآمدات پر کم از کم 10 فیصد ہیں، اور کچھ مخصوص اشیاء پر 50 فیصد تک ہو سکتی ہیں - امریکہ کی صنعتی بنیاد کی دوبارہ بحالی میں مدد دیں گی، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ تجارتی لبرلائزیشن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے یہ کمزور ہو گئی ہے۔

بہت سے ممالک ٹیرف سے استثنی یا کم از کم کمی کی درخواست کررہے ہیں، جب کہ کچھ ممالک، جن میں چین بھی شامل ہے، جو امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، نے جوابی ٹیرف لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر بیجنگ نے جوابی اقدامات واپس نہیں لیے تو وہ چین پر مزید محصولات عائد کریں گے۔

آئی جی کے مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے ایک نوٹ میں کہا کہ اگر چین اپنے موقف پر قائم رہتا ہے تو اس کی امریکہ کو برآمدات پر کل ٹیرف کی شرح 104فیصد تک پہنچ جائے گی، جو ممکنہ طور پر رسک سینٹیمنٹ کو مزید خراب کرے گا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیز کمی کا باعث بنے گا اور عالمی معیشت کی کساد بازاری کی رفتار کو تیز کرے گا۔

پیر کو رائٹرز کے ایک ابتدائی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی خام تیل اور ڈسٹیلیٹ انوینٹریز میں گزشتہ ہفتے اوسطا 1.6 ملین بیرل کا اضافہ متوقع تھا، جو اس بات کا ایک اور اشارہ ہے کہ مارکیٹ طلب میں کمی کی توقع کررہی ہے۔

Comments

Comments are closed.