اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن(ای سی او) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس دوران سیکریٹری جنرل، صدر، وزیرِ اعظم، نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ اور دیگر وفاقی وزیروں سے ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور تنظیم کو فعال کرنے کے لیے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پیش کریں گے، جس کا مقصد رکن ممالک اور پاکستان کے ساتھ علاقائی تعاون اور ترقی کو بڑھانا ہے۔
Comments