BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

  • وزیراعظم کا پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

یہ مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کا ہدف لاکھوں بچوں کو قطرے پلانا ہےتاکہ ان کی صحت اور مستقبل محفوظ کیا جاسکے۔

پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس 22 جنوری کو خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان سے سامنے آیا تھا۔

سال 2024 میں مجموعی طور پر 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبر پختونخوا، 22 کا سندھ اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔

پولیو مفلوج کرنے والی بیماری ہے جبکہ یہ لاعلاج بھی ہے۔ اس بھیانک بیماری سے بچانے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کئی خوراکوں پر مشتمل پولیو ویکسین اور معمول کی ویکسینیشن شیڈول کی تکمیل انتہائی ضروری ہے تاکہ بیماری کیخلاف بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہوسکے۔

پاکستان میں بیماری کی روک تھام کیلئے ملک گیر مہم چلائی جاتی ہے جس میں پولیو عملہ گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلاتے ہیں جبکہ ایکسپینڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے تحت بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.