BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.17 Increased By ▲ 0.48 (0.83%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.49 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
CNERGY 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
DFML 17.78 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
DGKC 207.31 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
FABL 100.36 Increased By ▲ 0.54 (0.54%)
FCCL 54.18 Increased By ▲ 0.12 (0.22%)
FFL 16.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 22.91 Decreased By ▼ -0.88 (-3.7%)
HBL 303.67 Increased By ▲ 2.37 (0.79%)
HUBC 217.12 Decreased By ▼ -0.10 (-0.05%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.18 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
LOTCHEM 26.97 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
MLCF 94.87 Decreased By ▼ -0.72 (-0.75%)
OGDC 314.04 Increased By ▲ 0.04 (0.01%)
PAEL 42.27 Increased By ▲ 0.15 (0.36%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 269.45 Decreased By ▼ -0.40 (-0.15%)
PPL 216.21 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
PRL 60.14 Increased By ▲ 3.51 (6.2%)
SNGP 102.89 Increased By ▲ 1.97 (1.95%)
SSGC 25.28 Increased By ▲ 0.10 (0.4%)
TELE 8.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.72%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.64 (5.03%)
TRG 60.85 Decreased By ▼ -0.95 (-1.54%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.07 (-0.7%)
WTL 1.19 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

روس نے غیر ملکی تجارت میں بٹ کوائن کا استعمال شروع کردیا

روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے بدھ کے روز کہا کہ روسی کمپنیوں نے بین الاقوامی ادائیگیوں میں بٹ کوائن اور دیگر...
شائع اپ ڈیٹ

روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے کہا ہے کہ روسی کمپنیوں نے بین الاقوامی ادائیگیوں میں بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ، یہ اجازت مغربی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس طرح کے استعمال کی اجازت دینے والی قانونی تبدیلیوں کے بعد دی گئی ہے۔

پابندیوں نے روس کی چین اور ترکیہ جیسے اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارت کو پیچیدہ بنا دیا ہے، کیونکہ مقامی بینک روس سے متعلق لین دین میں انتہائی محتاط ہیں تاکہ مغربی ریگولیٹرز کی جانچ پڑتال سے بچ سکیں۔

رواں سال روس نے غیر ملکی تجارت میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت دی ہے اور بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسیوں کی مائننگ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ روس بٹ کوائن مائننگ میں دنیا کے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔

وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے روس 24 ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ تجرباتی نظام کے تحت، یہ ممکن ہے کہ بٹ کوائنز، جو ہم نے یہاں روس میں مائن کیے ہیں، کو غیر ملکی تجارتی لین دین میں استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لین دین پہلے ہی ہو رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ان کو مزید وسعت اور ترقی دی جانی چاہیے، مجھے یقین ہے کہ یہ اگلے سال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کرنسیوں میں بین الاقوامی ادائیگیاں مستقبل کی نمائندگی کرتی ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ امریکی ڈالر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر کے ریزرو کرنسی کے طور پر اس کے کردار کو کمزور کر رہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے ممالک متبادل اثاثوں کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بٹ کوائن کو ایسے اثاثوں کی مثال کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ دنیا میں کوئی بھی بٹ کوائن کو قابو میں نہیں لا سکتا۔ پیوٹن کے ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی صدر کرپٹو کرنسیوں کے وسیع پیمانے پر استعمال کی حمایت کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.