فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے جمعے کے روز کہا ہے کہ مغربی فرانس میں منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں فائرنگ کے ایک بڑے واقعے میں ایک نوجوان اور چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
برونو ریٹیلیو نے بی ایف ایم ٹی وی/ آر ایم سی ریڈیو کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مغربی شہر پوئٹیئرز میں ایک ریستوران کے سامنے پیش آیا۔
برونو ریٹیلیو کا کہنا تھا کہ ’ایک ریستوران میں فائرنگ کا آغاز حریف گروہوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ہوا جس میں کئی سو افراد شامل تھے‘۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جب منشیات کی اسمگلنگ کے تشدد کی بات آتی ہے تو ملک ایک ”نازک موڑ“ پر ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں شمال مغربی شہر رینس کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جہاں ہفتے کے روز منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق ایک اور فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے کے بعد ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا تھا۔
Comments